+(00) 123-345-11

مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کرنا جائز ہے یا نہیں اسی طرح کسی کا بچہ اگر گم ہوجائے تو اس کا اعلان کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جو چیز مسجد میں گم ہوئی ہویا ملی ہو اس کا اعلان مسجد میں کرنا جائز ہے، البتہ جو مسجد سے باہر گم ہوئی ہو یا ملی ہو اس کا اعلان مسجد میں کرنا جائز نہیں البتہ گمشدہ بچے کا اعلان انسانی جان کی عظمت کی وجہ سے جائز ہے۔

(احسن الفتاویٰ ص ۴۶۹ ، فتاویٰ حقانیہ ص ۹۵)