+(00) 123-345-11

ہمارے محلہ میں ایک مسجد ہے کچھ عرصہ قبل مسجد کی انتظامیہ نے گلی کے باہر ایک پلاٹ خریدا اب وہ مسجد کی توسیع کرکے گلی کو بند کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو آنے جانے کا مسئلہ ہوگا۔ مسجد کی انتظامیہ اس کا کوئی متبادل انتظام نہیں کر رہی اور ان کا کہنا ہے کہ متاثرین دوسرے راستے کو اختیار کریں جو کہ طویل ہے اور اس سے لوگوں کو بھی تکلیف ہے اور لوگ اس پر راضی بھی نہیں ہیں قرآن اور سنت کی روشنی میں بتائیں کہ مسجد انتظامیہ کا یہ اقدم ٹھیک ہے کہ نہیں؟

رفاہ عامہ کے لیے چھوڑا گیا راستہ جو کسی شخص کی ذاتی ملکیت میں نہیں ہوتا، اس راستہ کو بند کرنا اور مسجد کی توسیع میں داخل کرنا جس سے گذرنے والوں کو اس کے بند کرنے کی وجہ سے تکلیف بھی ہے مسجد انتظامیہ کیلئے جائز نہیں ہے بلکہ ان کو مسجد کی توسیع کے لیے کوئی متبادل انتظام کرنا چاہیے۔

لما فی ’’الشامیۃ‘‘ : ۔

(جعل شیئ) ای جعل البانی شیئا (من الطریق مسجدًا) لضیقہ ولم یضر باکارین جاز الخ (۳/۴۱۹) رشیدیہ