+(00) 123-345-11

ایک آدمی مسجد بناتا ہے مسجد بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ نیچے دوکانیں یعنی مارکیٹ ہے اوپر مسجد ہے دوکانیں مسجد کے نام وقف ہیں یا دوسری صورت دوکانیں مسجد کے لیے وقف نہیں ہیں دونوں صورتوں میں اوپر والے حصے کو مسجد کا درجہ ملے گا یا نہیں؟

شرعی مسجد کے لیے ضروری ہے کہ زیریں و بالائی حصہ مسجد کے لیے وقف ہو لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر دوکانیں مسجد کے لیے وقف نہیں ہیں تو ان پر تعمیر شدہ مسجد شرعی نہیں ہوگی اس کی حیثیت نماز کے لیے متعین کردہ ایک جگہ کی ہوگی۔

وحاصلہ ان شرط کونہ مسجداً ان یکون سفلہ وعلوہ مسجداً لینقطع حق العبد عنہ لقولہ تعالٰی ’’وان المساجد للہ‘‘ بخلاف ما اذا کان السرداب اوالعلو موقوفاً لمصالح المسجد فانہ یجوز اذلاملک فیہ لاحدٍ۔ (بحر الرائق ص ۲۵۱، ج ۵)