+(00) 123-345-11

شریعت کی رو سے مجھے بتایا جائے کہ تمام اولاد کے جملہ حقوق و فرائض ادا کرنے کے بعد آیا میں اپنے خدمت و اطاعت گزار بچوں کو اپنی ملکیت سے مزید کوئی جائیداد دے سکتاہوں یا نہیں؟

مذکورہ صورت میں اگر مقصود بقیہ اولاد کو نقصان پہنچانا نہ ہو بلکہ صرف خدمت و اطاعت اور دین داری کی وجہ سے بعض اولاد کو زیادہ دے دیا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔

لابأس بتفضیل بعض الاولاد فی المحبۃ لانھا عمل القلب وکذافی العطایا ان لم یقصد بہ الاضرار وان قصدہ سوی بینھم۔ الخ۔ (شامیہ ص ۵۷۳، ج ۳)