+(00) 123-345-11

میرے والدین میری نافرمانی کی وجہ سے مجھ سے ناراض ہیں اور اب میرا رشتہ ایسی جگہ کرنا چاہتے ہیں جو دینی و دنیاوی اعتبار سے میرے لئے بہتر نہیں ایسی صورت میں شریعت مجھے کیا حکم دیتی ہے کیا والدین کا حکم ماننا میرے لئے ضروری ہے؟

آپ کے لیے سعادت مندی کی بات یہی ہے کہ رشتے کے معاملے میں والدین کی رضا مندی کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کریں اور کسی غیر محرم سے بلا ضرورت بات چیت یا تعلقات رکھنا ناجائز ہے اس سے اجتناب کریں جن وجوہات کی بنا پر والدین ناراض ہیں ان کو ترک کر کے ان سے معذرت کر لیں نیز والدین کو بھی چاہیے کہ وہ دینی اور دنیاوی اعتبار سے بیٹی کی مصلحت کا خیال رکھتے ہوئے اس کے لیے رشتہ کا فیصلہ کریں۔