+(00) 123-345-11

صحیح العقیدہ لڑکی کا گوہر شاہی مسلک سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟

گوہر شاہ نامی شخص کے عقائد و نظریات انتہائی خطرناک اور گمراہ کن تھے۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

۱۔اس نے مہدی ہونے کا دعوٰی کیا تھا۔

۲۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ملاقات کا مدعی تھا۔

۳۔ اس کے مطابق مغفرت کا مدار مذہب اسلام پر نہیں ہے بلکہ روحانیت پر ہے جو شخص بھی روحانیت حاصل کر لے خواہ وہ مسلمان ہو، ہندو ہو یا سکھ ہو اس کی مغفرت ہو سکتی ہے۔

۴۔اس کے نظریہ کے مطابق قرآن کی دو قسمیں ہیں۔ ۱۔ ظاہری، ۲۔ باطنی۔ ظاہری سے مراد وہ قرآن ہے جو کتابی شکل میں ہمارے پاس موجود ہے اور باطنی سے مراد ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سینہ بہ سینہ منتقل ہوتا آرہا ہے۔

۵۔شریعت و طریقت میں تباین ہے ،اور جو چیزیں شریعت میں حرام ہیں وہ طریقت میں حلال ہیں۔

یہ تمام نظریات ’’حضرت مولانا سعید احمد جلال پوری شہیدؒ ‘‘ نے اپنی کتاب ’’گوہر شاہی‘‘ میں مفصل بیان فرمائے ہیں۔لہٰذا مذکورہ بالا عقائد رکھنے کی وجہ سے گوہر شاہ انتہائی درجہ کا گمراہ ملحد اور بدعتی شخص تھا۔ اس جیسے عقائد رکھنے والے شخص سے کسی صحیح العقیدہ لڑکی کا نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔