+(00) 123-345-11

داڑھی کا حکم

ایک مٹھی کے برابر داڑھی رکھنا واجب ہے اور اس سے کم کرنا یا منڈوانا ناجائز اور گناہِ کبیرہ ہے اور داڑھی کو جہاں سنت کہا گیا ہے وہ ماثبت بالسنہ کے اعتبار سے ہے یعنی داڑھی کے واجب ہونے کا ثبوت سنت سے ہے داڑھی کے وجوب کی احادیث مختلف کتب حدیث میں موجود ہیں ان میں سے چند کے حوالہ جات ملاحظہ ہوں۔

عن ابی عمر رضی اللّٰہ عنھما عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال احفوا الشوارب واعفوا اللحی۔ (مسلم ص ۱۲۹، ج ۱)

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ مونچھیں اچھی طرح صاف کرو اور داڑھی کو بڑھائو۔

عن ابی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جزوا الشوارب وارخوا اللحی خالفوا المجوس۔ (مسلم ص ۱۲۹، ج ۱)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ر وایت ہے کہ فرمایا انہوں نے کہ فرمایا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ مونچھیں کاٹو اور داڑھی کو بڑھائو مجوس کی مخالفت کرو۔

عن ابن عمر رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خالفوا المشرکین اوفروا اللحی واحفوا الشوارب۔

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین کی مخالفت کرو داڑھی پوری کرو اور مونچھیں اچھی طرح صاف کرو۔