+(00) 123-345-11

میرے والد نے وصیت کی ہے کہ ان کے انتقال پر ان کے مال کا ایک تہائی صدقہ کردیں تو کیا اس بات سے وہ رجوع کرسکتے ہیں ۔

وصیت کرنے والا شخص اپنی زندگی میں وصیت سے رجوع کر سکتا ہے لہٰذا مذکورہ صورت میں اگر آپ کے والد محترم نے یہ کہہ دیا تھا کہ میں اپنی وصیت سے رجوع کرتا ہوں تو اس صورت میں ورثاء پر ان کے مرنے کے بعد وصیت پر عمل کرنا لازم نہیں ہوگا اور اگر وہ اپنی زندگی میں کچھ مال صدقہ کر دیتے ہیں لیکن قولاً یا عملاً رجوع نہیں کرتے تو اس صورت میں ان کی وصیت کو پورا کرنا لازم ہوگا۔

ولہ ای للموصی الرجوع عنھا بقول صریح اوفعل ..... وفی الشامیہ لان تمامھا بموت الموصی ولان القبول یتوقف علی الموت والا یجاب المفرد یجوز ابطالہ فی المعاوضات کا لبیع ففی التبرع اولی۔ (شامیہ ص ۴۶۵، ج ۵)