+(00) 123-345-11

ایک شخص جو کہ وفات پا چکا ہے اس کے ورثاء میں فقط تین بھتیجے اور چار بھتیجیاں ہیں نیز ایک بھانجا بھی شامل ہے۔ شرع کی روسے مذکورین میں سے وراثت کا حق دار کون کون ہے؟ نیز یہ بھی بتلائیں کہ حقداروں میں میراث کس طرح تقسیم ہوگی۔

بشرط صحت سوال مرحوم کی وراثت فقط تین بھتیجوں میں برابر تقسیم ہوگی بشرطیکہ اور کوئی شرعی وارث موجود نہ ہو اور بھتیجیاں اور بھانجا محروم ہوں گے۔