+(00) 123-345-11

ایک شخص کا انتقال ہوا اس کی بیوہ ہے والدین ہیں او روالدین کے تین بیٹے ہیں جو والدین کے اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔ کیا بیوہ پنشن ؍ گریجویٹی کا ایک مخصوص حصہ اس کے والدین کو دینے کی پابند ہے؟ اگر ہے تو کس قدر؟

مرحوم کی وفات کے وقت ان کی ملک میں جتنا مال تھا اس میں تجہیز و تکفین ادائیگی قرض اور ایک تہائی میں سے اگر کوئی وصیت کی ہو تو اس کے نافذ کرنے کے بعد بقیہ کل مال کے ۱۲ حصے کرکے دو حصے ماں کو تین حصے بیوہ کو اور سات حصے باپ کو دئیے جائیں۔ واضح رہے کہ یہ گریجویٹی فنڈ چونکہ مرحوم کی ملک تھا اس لئے اس میں وراثت جاری ہوگی اور پنشن کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ جو رقم مرحوم کی زندگی میں اسکے قبضہ میں آگئی یا اس کے اکائونٹ میں آگئی وہ اسکامالک ہوگیا لہٰذااس میں وراثت جاری ہوگی اور جو رقم مرحوم کی زندگی میں اسکے قبضہ میں نہیں آئی یا اس کے نام جمع نہیں کی گئی وہ اس کا مالک نہیں ہوا بلکہ حکومت جس کو نامزدکرکے وہ رقم دے رہی ہے اسکا کامالک ہوگا مرحوم کی وراثت میں اس کوتقسیم نہیں کیا جائے گا۔