+(00) 123-345-11

کیا تین طلاق دینے کے بعد میاں بیوی کے لیے اکٹھے رہنا جائز ہے؟

اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہوں تو اس شخص کے لیے بغیر حلالہ شرعیہ کے اکٹھے رہنا اور ازدواجی تعلقات قائم کرنا حرام ہے اور حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ شرعی طریقے سے پہلے خاوند کی عدت گزرنے کے بعد عورت کسی اور شخص سے نکاح کرے اور وہ اس مطلقہ سے ہمبستری بھی کرے اس کے بعد جب چاہے طلاق دے اور شوہر ثانی کی طلاق کے بعد جب عدت پوری ہو جائے تو شوہر اول دوبارہ نکاح کر سکتا ہے۔

لما فی ’’الھدایۃ‘‘ وان کان الطلاق ثلثا فی الحرۃ او ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحاً ویدخل بھا ثم یطلقھا یموت عنھا والأصل فیہ قولہ تعالٰی فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ والمراد الطلقۃ الثالثہ۔ (۲/۳۹۹)