+(00) 123-345-11

میرے ایک دوست کا کہنا ہے کہ KFCوغیرہ کا گوشت حلال ہے کیونکہ قرآن میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ اس قسم کا گوشت حرام ہے۔ میں نے کچھ آیات دیکھیں ان میں یہ تو لکھا ہے کہ غیر اللہ کے نام کا ذبیحہ حرام ہے لیکن یہ نہیں لکھا کہ کسی کا بھی نام نہ لیا ہو تو وہ بھی حرام ہے۔

شرعی ذبح کے لیے ضروری ہے کہ ذبح کرنے والا ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لے لہٰذا اگر ذبح کرنے والا قصداً بسم اللہ چھوڑ دے اور بغیر اللہ کا نام لئے ذبح کرے تو اس صورت میں ذبیحہ حلال نہیں ہوگا چند دلائل حسب ذیل ہیں:

ولاتا کلو مما لم یذکر اسم اللّٰہ علیہ وانہ لفسق (سورہ انعام آیت نمبر ۱۲۱)

ترجمہ: جس جانور پر اللہ کا نام نہ لیا جائے اس کو مت کھائو اور ایسا کرنا گناہ ہے۔

عن رافع بن خدیج رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ماانھر الدم و ذکر اسم اللّٰہ فکل۔ (بخاری حدیث نمبر ۵۴۹۸)

ترجمہ: رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو چیز خون بہا دے اور اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اس کو کھا لو۔

نیز ذبح شرعی کی ایک شرط یہ ہے کہ ذبح کرنے والا مسلمان یا کتابی ہو اہل کتاب کے علاوہ کفار اور مشرکین کا ذبیحہ حلال نہیں۔

وقد علمو ان المشرکین وان سمو علی ذبائحھم لم توکل۔

(احکام القرآن للجصاصؒ ص ۶، ج ۳)