+(00) 123-345-11

کیا کوا کھانا حلال ہے؟

کوئے کی کئی قسمیں ہیں۔ (1) غراب الزرع۔ یہ کھیتی کا کوا ہے جو صرف دانہ کھاتا ہے یہ اتفاقاً حلال ہے۔ (2) شکاری کوا جو پنجے سے شکار کرتا ہے یہ اتفاقاً حرام ہے۔ (3) پانی پر رہنے والا کوا یہ نجاست خور نہیں اس لیے اتفاقاً حلال ہے۔ (4) چوتھی قسم کا کوا وہ ہے جو نجاست بھی کھاتا ہے اور دانہ روٹی بھی یہ کوا چونکہ خالص نجاست خور نہیں اس لیے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک مرغی کی طرح حلال ہے اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے ہاں اس کا کھانا حلال نہیں۔ (کفایت المفتی ص ۱۲۸، ج ۹)

فاما مایؤکل الجیف کالغراب الا بقع مستخبث طبعًا فاما الغراب الزرعی الذی یلتقط الحب مباح طیب وان کان الغراب بحیث یخلط فیاکل الجیف تارۃً والحب اخر فقد روی عن ابی یوسف رحمہ اللہ انہ یکرہ وعن ابی حنیفۃؒ انہ لابأس باکلہ وھو الصحیح علی قیاس الدجاجۃ کذافی المبسوط۔ (ہندیہ ص۳۹۵، ج۵)