+(00) 123-345-11

کیا بیوی کے قضاء روزے خاوند رکھ سکتا ہے؟

عبادات بدنیہ (یعنی جن کا تعلق صرف بدن سے ہے) کسی دوسرے شخص سے کروانا جائز نہیں ہے۔ وقت پر ادا کی جائیں یا قضا کر کے ادا کی جائیں بہر صورت خود ادا کرنا ضروری ہیں۔ لہٰذا بیوی کے قضا روزے شوہر نہیں رکھ سکتا، بیوی کے لیے خود رکھنا ضروری ہیں۔

لما فی ’’الشامیہ‘‘:

الأصل ان المقصود من التکالیف الابتلاء والمشقۃ وھی فی البدنیۃ باتعاب النفس والجوارح بالافعال المخصوصۃ وبفعل نائبہ لاتتحقق المشقۃ علی نفسہ فلم تجز النیابۃ مطلقا لاعند العجز ولاالقدرۃ۔ (۱/۲۵۸)