+(00) 123-345-11

سحری کا وقت ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے میں نے جماع کا عمل شروع کیا اسی دوران سحری کا وقت ختم ہو گیا اور وقت ختم ہونے کے بعد ہم نے صحبت مکمل کی اس کے بعد ہم نے کچھ کھایا پیا نہیں کیا ہمارا روزہ ہو گیا یا نہیں؟

بصورت صحت سوال مذکورہ صورت میں آپ کا روزہ ادا نہیں ہوا اس کی قضا آپ پر لازم ہے۔

(فی الشامیہ ۲ ص ۱۰۸)

او نزع المجامع حال کونہ ناسیاً فی الحال عند ذکرہ وکذا عند طلوع الفجر وان امنی بعد النزع لانہ کالاحتلام ولو مکث حتی امنی ولم یتحرک قضیٰ فقط وان حرک نفسہ قضٰی وکفر الخ وفی الشامیۃ نعم یؤید عدم الوجود فیھا ایضاً اطلاق مافی البدائع … اما اذا لم ینزع وبقی فعلیہ القضاء ولاکفارہ علیہ فی ظاہر الروایہ … ووجہ الظاہر ان الکفارۃ انما تجب بافساد الصوم وذلک بعد وجودہ وبقاوہ فی الجماع یمنع وجود الصوم فاستحال افسادہ فلا کفارۃ الخ۔