+(00) 123-345-11

ایک شخص نے مشت زنی کر کے متعدد روزے توڑ ڈالے کیا اس شخص پر قضاء و کفارہ دونوں لازم ہیں؟

روزہ کی حالت میں مذکورہ فعل کا ارتکاب سخت گناہ ہے اس فعل سے اگر انزال ہو گیا تو روزہ فاسد ہو جائے گا جتنے روزے اس عمل سے ٹوٹے ہیں اتنے ہی دنوں کی قضا واجب ہے، کفارہ لازم نہیں۔

(وکذا الاستنماء بالکف) ای فی کونہ لایفسد لکن ہذا اذا الم ینزل اما اذا انزل فعلیہ القضاء الخ۔ (شامی ص ۱۰۹/۲)