+(00) 123-345-11

میری والدہ شوال کے روزوں میں قضاء روزوں کی نیت بھی کر لیتی ہیں سنا ہے کہ اس طرح قضا روزے ادا نہیں ہوتے تو کیا امی جان دوبارہ سارے قضا روزے رکھیں۔

آپ کی والدہ نے شوال کے نفل روزوں اور قضاء دونوں کی نیت کی اس صورت میں قضا روزہ ادا ہوگا نفل ادا نہیں ہوگا۔

واذا نوی قضائً بعض رمضان والتطوع یقع عن رمضان فی قول ابی یوسف رحمہ اللہ وھو روایۃ عن ابی حنیفۃ رحمہ اللہ کذا فی الذخیرہ ۔(عالمگیریہ جلد ۱ ص ۱۹۷)