+(00) 123-345-11

احقر کے ساتھ پلاٹ خریدنے اور مکان تعمیر کرنے میں بیوی نے بھی تعاون کیا تھاکیا اب بیوی بھی اس مکان کی حصہ دار ہے؟

مذکورہ پلاٹ کی خریداری اور مکان کی تعمیر میں سائلہ نے جو رقم اپنی طرف سے شامل کی تھی اس کے خرچ کرنے میں اگر نیت شوہر کے ساتھ تعاون، تبرع یا احسان کی نہیں تھی بلکہ یہ رقم شوہر کے ساتھ بطور شرکت کے خرچ کی تھی تو اس صورت میں جتنے فیصد رقم سائلہ نے پلاٹ اور مکان پر خرچ کی ہے موجودہ مکان اور پلاٹ کے اتنے حصے کی وہ مالک ہے۔ البتہ اگر یہ رقم تبرع اور احسان کے طور پر خرچ کی تھی تو اس صورت میں سائلہ کا موجودہ مکان اور پلاٹ میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

فی التنویر وھی ضربان شرکۃ ملک وھی ان یملک متعدد عیناً او دیناً باِرث او بیع او غیرھما (رد المحتار۴؍۳۰۰)

الشرکۃ نوعان شرکۃ ملک وھی ان یتملک رجلان شئیا من غیر عقد الشرکۃ بینھما (ھندیۃ ۲؍۳۰۱)