+(00) 123-345-11

کیا ایسا مکان جو کرایہ پر دیا ہو اس پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے نیز زیراستعمال اور غیر زیراستعمال جیولری پر کیسے زکوٰۃ ادا ہوگی۔

کرایہ پر دئیے گئے مکان یا زمین پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی۔ البتہ اگر ان چیزوں سے حاصل ہونے والا کرایہ نصاب کو پہنچ جاتا ہے تو سال پورا ہونے پر 2.5%زکوٰۃ واجب ہوتی ہے۔

زیورات استعمال کے لئے ہوں یا تجارت کے لئے ہوں ان پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے۔

لما فی ’’الشامیۃ‘‘؛

ولا زکوٰۃ فی ثیاب البدن ودور السکنی ونحوھا ای کثیاب البدن الغیر المحتاج الیھا وکالحوانیت والعقارات (۲؍۹)

وفیہ ایضا:

(ومعمولہ ولو تبراً او حلیا مطلقا) مباح الاستعمال اولا ولو للتجمل والنفقۃ لانھا خلقا اثمانا فترکھا کیف کان (۲؍۲۰۸)