+(00) 123-345-11

مسئلہ یہ ہے کہ ایک بندہ زکوٰۃ دینے کے لئے گھر سے نکلتا ہے اور کسی شخص کو غریب جان کر اسے زکوٰۃ دے دیتا ہے لیکن لینے والے پر اگر زکوٰۃ نہ لگتی ہو تو ایسی صورت میں لینے والا زکوٰۃ اپنی بیوی کو دے دیتا ہے جس پر زکوٰۃ لگتی ہے ایسی صورت میں زکوٰۃ دینے والے کی زکوٰۃ ادا ہوئی یا نہیں؟

غیر مستحق شخص کو جب کوئی مستحق سمجھ کر زکوٰۃ دے تو اسے چاہیے کہ صاحبِ مال پر اپنا غیر مستحق ہونا ظاہر کردے البتہ اگر صاحبِ مال نے اسے مستحق سمجھ کر زکوٰۃ ادا کردی تو اس کی زکوٰۃ ادا ہو اجائے گی۔

قال ابو حنیفۃ ومحمد اذا دفع الزکوۃ الی رجل یظنہ فقیرا ثم بان انہ غنی فلا اعادۃ علیہ وقال ابو یوسف علیہ الاعادۃ۔ (ھدایہ ص ۱۸۷ : ج ۱)