+(00) 123-345-11

کیا بیوی اپنے شوہر کو نام لے کر پکار سکتی ہے؟

شوہر کو پکارنے اور بلانے کیلئے بیوی کو ایسے الفاظ استعمال کرنے چاہئیں کہ جس میں شوہر کی تعظیم ہو اور ایسے الفاظ کو استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے کہ جس میں بے ادبی ہوتی ہو اور واضح ہو کہ نام لے کر پکارنا عرفا بے ادبی شمار ہوتا ہے۔

(ویکرہ أن یدعو الرجل أباہٗ وأن تدعو المرأۃ زوجھا باسمہ) بل لابد من لفظ یفید التعظیم کیا سیدی ونحوہ لمزید حقھما علی الولد والزوجۃ ولیس ہذا من التزکیۃ لانھا راجعۃ الی المدعوبان یصف نفسہ بما یفیدھا لا الی الداعی المطلوب منہ التادب مع من ھو فوقہ۔ (شامیہ ص ۲۹۷، ج ۵)