+(00) 123-345-11

والد صاحب کی کمائی سود کی ہے کیا ہمارے لیے کھانا جائز ہے اور کیا میں حلال کمانے کے لیے باہر جا سکتی ہوں؟

آپ کے والد صاحب کی آمدنی اگر حرام ہے تو آپ ادب و احترام سے ان کو اس ذریعہ معاش کو چھوڑنے کی درخواست کریں اور ان کے لیے دعا بھی کرتی رہیں۔

آپ کا نفقہ آپ کے والد کے ذمہ ہے اگر وہ حرام آمدنی لاتے ہیں اور آپ کے پاس حلال مال نہیں جس سے آپ گذر بسر کر سکیں تو اس صورت میں والد کی آمدنی استعمال کرنے کی گنجائش ہے اور اس کا گناہ ان کو ہوگا لیکن اس وجہ سے آپ کو نوکری کے لیے گھر سے باہر جانا درست نہیں۔

امرأۃ زوجھا فی ارض الجوز واذا اکملت من طعامہ ولم یکن عتبہ غضباً اواشتری طعامًا اوکسوۃ من مال اھلہ لیس بطیب فھی فی سعۃٍ من ذلک والا ثم علی الزوج (شامیہ ص ۲۷۳، ج ۵)