+(00) 123-345-11

میرے ایک دوست کی شادی کو دو سال ہو گئے ہیں اور اس کے ہاں بچہ نہیں ہوا اس کے خیال سے یہ ہے کہ یہ جادو کی وجہ سے ہے۔ میں نے کہا کہ بچہ دینا تو اللہ کا کام ہے پھر کوئی آدمی کیسے بچہ روک سکتا ہے؟

سحر کا تصور اس کا وجود اور اس کے اثرات کا مرتب ہونا شریعت میں ثابت ہے لہٰذا اگر کسی عورت کو سحر کے وجہ سے حمل نہ ٹھہرتا ہو تو یہ ایک بیماری ہے جس طرح ظاہری اسباب کی حد تک بعض طبعی بیماریوں کی وجہ سے حمل نہیں ٹھہرتا اسی طرح سحر کی وجہ سے بھی حمل ٹھہرنے میں رکاوٹ پیدا ہونا ممکن ہے واضح رہے کہ یہ تمام عوارض اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر وجود میں نہیں آتے۔

وفی شرح الزعفرانی السحر حق عندنا وجودہ وتصورہ واثرہ الخ۔

(شامیہ ص ۳۳، ج ۱)