+(00) 123-345-11

کیا کرسچن کے ساتھ کھا پی سکتے ہیں؟

غیر مسلموں کے ساتھ بغیر ضرورت کے میل جول رکھنا اور ان کے ساتھ کھانا مناسب نہیں ہے کیونکہ اس سے ان کے ساتھ دوستی بڑھتی ہے اور کفر سے نفرت ختم ہو جاتی ہے البتہ اگر ضرورت ہو تو غیر مسلموں کے ساتھ ضرورت کی حد تک میل جول رکھنے کی اور ان کے ساتھ کھانے کی گنجائش ہے۔

لما فی ’’القرآن‘‘: ۔

لا یتخذ المؤمنون الکافرین اولیاء من دون المؤمنین (ال عمران:۲۸)

وفی نفع المفتی والسائل: ۔

ھل یجوز الا کل مع الکافر؟ الاستبشار: ان کان ذلک مرۃ او مرتین یجوز لان النبی ﷺ اکل مع کافرۃ علی ذلک ولکن یکرہ المداومۃ علیہ (۱۱۰)