+(00) 123-345-11

مختلف ممالک میں رمضان کا چاند وہاں کے جغرافیائی حالات کے مطابق مختلف ہوتے ہیں۔کیا لیلۃ القدر سعودی عرب میں ہوگی یا پاکستان میں چونکہ رات تو ایک ہی ہے۔

شب قدر ایک ہی ہوتی ہے البتہ طلوع اور غروب کا وقت مختلف ہونے کی وجہ سے شب قدر مختلف اوقات میں ہو سکتی ہے لہٰذا ہر جگہ کے اعتبار سے جو رات شب قدر ہو گی وہاں اسی رات میں شب قدر کی برکات حاصل ہوں گی۔

لما فی ’’الشامیہ‘‘ … (۲/۳۹۳)

اعلم ان نفس اختلاف المطالع لانزاع فیہ بمعنی انہ قد یکون بین البلدتین بعد بحیث یطلع الھلال لیلۃ کذا فی احد البلدتین … و کذا مطالع الشمس حتی اذا زالت الشمس فی المشرق لا یلزم ان تزول فی المغرب … الخ