+(00) 123-345-11

کیا کارٹون کی فلم دیکھنا درست ہے؟ان کے ساتھ میوزک بھی بجتا ہے مگر لوگ کہتے ہیں کہ ہم آواز بند کر دیتے ہیں۔آجکل وہ جسم کے مختلف حصوں کی تصاویر اس طرح سے دکھاتے ہیں جن کے خدوخال دیکھ کر انسان کے جذبات میں ارتعاش پیدا ہو سکتا ہے ۔ یعنی کہ وہ وہی برہنگی اور بے حیائی کا مظاہرہ کرتے ہیں گو کہ وہ انسان نہیں۔

سوال میں ذکر کردہ کارٹون فلم دیکھنا شرعاً ممنوع ہے کیونکہ اس میں بہت سارے مفاسد پائے جاتے ہیں۔

(۱) کارٹون فلموں میں اکثر فحش تصاویر اور موسیقی ہوتی ہے۔

(۲)قیمتی وقت کا بے دریغ ضیاع ہوتا ہے۔

(۳) بعض اوقات ان کا عادی شخص نماز باجماعت کو بھی چھوڑدیتا ہے۔

(۴) ان کو دیکھنے سے بچے اور نوجوان اسلام سے دور اور پست اخلاق کے عادی ہو جاتے ہیں۔

لما فی ’’الشامیہ‘‘ : ۔

لو نظر الی الاجنبیۃ من المرأۃ اوالمائ… الا انہ یفرق بخلاف النظر لانہ انما منع خشیۃ الفتنۃ والشھوۃ وذلک موجود ہنا۔ (۵/۲۳۷)

وفی ’’روح المعانی‘‘: ۔

(ولا تقربوا الزنا) قال بابعشرۃ مبادیۃ القریبۃ اوالبعیدۃ فضلا عن مباشرۃ

(۱۶/۶۷)

وفی ’’الحدیث‘‘ : ۔

من حسن اسلام المرء ترکہ مالا یعنیہ (مشکوٰۃ: ۲/۴۱۳)