+(00) 123-345-11



(۱)قادیانی کی کمپنی میں کام کرنا کیسا ہے؟

(۲)بوروں میں کارڈ ز جن پر اللہ محمد کا نام لکھا ہوتا ہے اتنے وزنی ہوتے ہیں کہ انہیں ایک آدمی اٹھانہیں سکتا بلکہ دو تین آدمی گھسیٹ کر لے جاتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

(۱)قادیانی زندیق کے حکم میں ہیں جن کا حکم عام کافروں سے بھی زیادہ سخت ہے قادیانیوں کے ساتھ کسی قسم کے معاملات کرنا یا ان کی کمپنی میں ملازمت کرنا غیر ت ایمانی کے خلاف ہے لہٰذا ن کے ہاں ملازمت کو فوراً چھوڑ دیں۔

(۲)مقدس اوراق کو گھسیٹ کر لے جانا اور ان کو لڑھکانا بے ادبی سمجھا جاتا ہے اس لیے اس سے اجتناب کریں اور کوئی ایسا طریقہ اختیار کریں جس میں ان اوراق کو نہ گھسیٹنا پڑے اور نہ ہی پاؤں سے لڑھکانا پڑے۔