+(00) 123-345-11

کیا روزہ کیلئے شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے ؟ اور اگر وہ منع کرے تو کیا وہ پھر بھی رکھ سکتی ہے؟ اسی طرح کیا نوافل ادا کرنے کیلئے شوہر کی اجازت ضروری ہے اگر شوہر منع کرے توکیا کیا جائے؟

فرائض کی ادائیگی کیلئے شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں لہٰذا رمضان کے فرض روزے اور فرض نمازیں وغیرہ شوہر کی مرضی کے بغیر بھی ادا کرے گی۔ البتہ نفل نماز یا روزہ ادا کرنے سے اگر شوہر کی حق تلفی ہو تو اس صورت میں شوہر کی اجازت کے بغیر نفل روزہ رکھنا یا نفل نماز پڑھنا عورت کیلئے درست نہیں۔ اگر شوہر کا حق ضائع نہ ہو تو شوہر کی اجازت کے بغیر بھی نفل روزہ اور نماز پڑھنا درست ہے۔

ولا تصوم المرأۃ نفلاً الا باذن زوجھا الا عند عدم الضرر بان کان مریضا او مسافرا او محرما للحج او عمرۃ فلیس لہ منعھا من صوم التطوع ولھا ان تصوم وان نھاہ الخ(شامی صفحہ۲/۱۳۳)