+(00) 123-345-11

ایک نو مسلم عورت جس نے دو سال قبل اسلام قبول کیا ہے جبکہ اس کے خاندان کے باقی سب لوگ غیر مسلم ہیں وہ حج یا عمرہ کیسے کرے؟

مذکورہ مسلمان خاتون جو تنہا مسلمان ہوئی ہے اور اس کے خاندان کے سارے لوگ کافر ہیںوہ آخر عمر تک محرم ملنے کا انتظار کرے ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے محرموں میں سے کسی کو ایمان کی توفیق دے دے اور وہ اس کا شریک سفر بن جائے یا کسی مسلمان مرد سے شادی کر لے اور اس کے ساتھ سفر حج کیلئے روانہ ہو جائے واضح رہے کہ وہ اپنے ایسے محرم رشتہ دار کے ساتھ بھی حج کا سفر کر سکتی ہے جو کافر ہولیکن اس کی عزت و آبرو کا پاس رکھنے والا ہو اور تحفظ کرنے والا ہو۔ تاہم اگر اس کو زندگی بھر محرم نہیں ملتا تو وہ وصیت کر جائے کہ میرے مرنے کے بعد اور میری طرف سے کسی سے حج بدل کروا دیا جائے ان شاء اللہ تعالیٰ کامل ثواب ملے گا۔

ولھا ان تخرج مع کل محرم الا ان یکون مجوسیا لانہ یعتقد ابا حۃ منا کحتھا الخ (ھدایۃ : ۱/ ۲۱۳)