+(00) 123-345-11

میرے والد صاحب پچھلے سال حج پر گئے تھے انہوں نے ایک ٹیکسی کرائے پر لی لیکن ٹیکسی والا راستہ بھول گیا جس کے باعث وقوف مزدلفہ رہ گیا کیا اس کے لیے دم دینا پڑے گا اگر ایسا ہے تو کیا اس سال میں حج پر جا رہا ہوں میں والد صاحب کی جگہ دم دے سکتا ہوں؟

اگر آپ کے والد اپنی پوری کوشش کے باوجود طلوعِ فجر سے قبل مزدلفہ نہیںپہنچ سکے اور پیدل یا کسی اور ممکنہ طریقہ کو اختیار کر کے بھی مزدلفہ پہنچنا ممکن نہیں تھا تو اس صورت میں ان پر دم نہیں ہے بصورت دیگر ان پر دم واجب ہوگا اور دم واجب ہونے کی صورت میں آپ ان کے وکیل کی حیثیت سے حرم میں ان کی طرف سے دم دے سکتے ہیں۔

لما فی ’’الشامیہ‘‘:

(ثم وقف) لمزدلفۃ … لکن لوترکہ بعذر کزحمۃ لمزدلفۃ لاشئی علیہ۔