+(00) 123-345-11

کیا نمازہ جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنی چاہیے یا نہیں؟

نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت نہیں ہے او رنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ جو کوئی شخص ایسا کام کرے جس کے کرنے کے لیے ہمارا حکم نہ ہو تو مردود ہے (مسلم شریف: ۲/۷۷) اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے۔ ہر ایسی عبادت جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے نہیں کیا اس کو تم بھی مت کرنا۔ (الاعتصام: ۲/۳۱۰) لہٰذا نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کے مروجہ طریقہ کو چھوڑنا ضروری ہے یہ بدعت کے زمرے میں داخل ہے۔ اسی لیے حضرات فقہاء کرام نے نماز جنازہ کے بعد دعا کرنے سے منع فرمایا ہے۔

لما فی ’’خلاصۃ الفتاویٰ‘‘: (۱/۲۲۵)

لایقوم بالدعاء فی قراء ۃ القران لاجل المیت بعد صلاۃ الجنازۃ وقبلھا۔