+(00) 123-345-11

قبر کو پختہ بنانا جائز ہے یا نہیں؟

قبر کو پختہ بنانا سنت کے خلاف ہے، اگر کسی قبر کو پختہ کر لیا گیا ہو تب بھی یہ لازم ہے کہ اس کی ہئیت کو سنت کے مُطابق بنایا جائے اور اُسکی پختگی کو ختم کیا جائے، اگر قبر ایسے مقام پر بنائی جائے کہ وہاں کی مٹی ریتلی وغیرہ ہونے کی وجہ سے ٹھہرتی ہی نہ ہو تو پھر اندر سے بقدر ضرورت پختہ کرنے کی گنجائش ہے، اوپر سے پختہ بنانا پھر بھی جائز نہیں۔

عن ابی وائل ان علیا قال لابی الھیاج الاسدی ابعثک علی مابعثنی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ان لا تدع قبرا مشرفا الاسویتہ ولا تمثالا الاطمستہ (ترمذی شریف ص ۱۲۵ : ج۱)

عن جابر رضی اللہ عنہ قال نھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان تجصص القبور وان یکتب علیھا وان یبنی علیھا وان توطا(حوالہ بالا)