+(00) 123-345-11

جب میت حاضر ہو جائے اور صفیں بن جائیں جو لوگ صفوں میں کھڑے ہو چکے ہیں اب وہ کیا نیت کریں گے مطلق فرض کی جیسے نماز میں کی جاتی ہے یا فرض کفایہ کی؟

ذکر کردہ دونوں طریقوں سے نیت کرنا درست ہے ہر دو صورت میں نماز جنازہ ادا ہو جاتی ہے، خاص فرضِ کفایہ کی نیت کرنا ضروری نہیں۔

وفی السراجیۃ: نیۃ صلاۃ الجنازۃ أن یقول اللھم انی نویت أن أصلی لک وأدعو لہذا المیت۔ وفی فتاویٰ الحجۃ: اعلم أن الامام والقوم ینوون ویقولون نویت أداء ہذہ الصلاۃ أونویت فرض الوقت أونویت أداء ہذہ الفریضۃ عبادۃ للہ تعالٰی متوجھا الٰی الکعبۃ مقتدیاً بالامام۔ (تاتارخانیۃ: ۲:۱۵۳) وکذافی العالمگیریۃ : ۱: ۱۶۴)