+(00) 123-345-11

نماز جنازہ کے بعد میت کو اٹھا کر دس قدم گن کر آہستہ آہستہ چلتے ہیں پھر دس قدم کے بعد اپنی ہیئت پر چلتے ہیں اور اس صورت کو مستحب کہتے ہں ا سکی شرعی حیثیت کیا ہے؟

نمازِ جنازہ کے بعد میت کو اٹھا کر دس دس قدم مذکورہ طریقہ پر چلنا مستحب نہیں ہے لہٰذا اس طرح چلنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور بہر صورت جنازہ کو یکساں طور پر کسی قدر تیزی سے لے جانا چاہیے لیکن اتنا تیز بھی نہیں کہ میت اچھلنے لگے۔

ویسرع بالمیت بلاخبب۔ (الفتاویٰ عالمگیریۃ ص ۱۶۲، ج ۱)