+(00) 123-345-11

ایک گروہ اٹھے گا جو میرے صحابہ کو گالیاں دے گا اور ان کے اندر نقائص بیان کرے گا لہٰذا آپ ان کا ساتھ نہ دینا نہ ان کے ساتھ کھانا پینا نہ ہی ان سے شادی وغیرہ کرنا نہ ان کے ساتھ سلام لینا اللہ کی ان پر لعنت ہو‘‘ اس مضمون کی حدیث کی تخریج فرما دیں۔

مذکورہ حدیث مبارک مختلف کتب میں موجود ہے’’ کنز العمال ‘‘میں یہ حدیث حضرت انسؓ سے منقول ہے :

عن انسؓ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان اللہ اختارنی واختارلی اصحابی و اصھاری وسیاتی قوم یسبونھم وینقصونھم فلا تجالسو ھم ولا تشار بوھم ولا تواکلوھم ولاتنا کحوھم۔ (کنزالعمال ص ۱۳۳، ج ۲ حدیث نمبر ۲۰۸۵)

اور یہی روایت الکمال میں ان الفاظ کے ساتھ مذکور ہے۔

عن انسؓ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان اللہ اختارلی اصحابی فجعلھم اصحابی وصھاری وسیجئی من بعدی قوم ینقصونھم ویسبونھم فان ادرکتموھم فلاتنا کحوھم ولا تواکلو ھم ولا تشاربوھم ولا تصلوا معھم ولا تصلوا علیہم۔ (الکمال ص ۱۳۶، ج ۲)

اور اسی روایت کو علامہ شوکانی نے عقیلی کے حوالہ سے اپنی کتاب ’’درالسحابۃ فی مناقب القرابۃ والصحابہ‘‘ میں بھی نقل کیا ہے۔