+(00) 123-345-11

حدیث مبارک میں دو منہ رکھنے والے کے لئے سخت وعید بیان کی گئی ہے اس سے مرادکون ہے؟

حدیث مبارکہ میں بیان کردہ لفظ ’’ذی و جھین ‘‘سے مراد ایسا شخص ہے جو دو رُخا کردار ادا کرے، یعنی کسی شخص کے سامنے یہ ظاہر کرے کہ وہ اس کا خیرخواہ اور محب ہے اور اس کی عدم موجودگی میں اس کے خلاف اور اس کی دشمنی میں کام کرے یا اس سے مراد ایسا شخص ہے جو دو شخصوں میں سے ایک کے ساتھ اس طرح معاملہ کرے کہ گویا وہ اس کا قریبی دوست ہے لیکن ایک شخص کے سامنے دوسرے کی برائیاں بیان کرے اور دوسرے کے سامنے پہلے کی برائیاں بیان کرے۔

المراد من یرٰی نفسہ عند شخص انہ من جملۃ محبّیہ و ناصحیہ وھو یحدث فی غیبتہ بما سویہ وقیل مع کل واحد من عدوین کانہ صدیقہ و یظن انہ ناصر لہ ویذم ھذا عند ذلک و ذلک عند ھذا (مرقاۃ ص ۸۱ ج ۹ طبع بیروت)