+(00) 123-345-11

فرقہ مھدویہ کے عقائد کیا ہیں اور کیا یہ لوگ مسلمان ہیں؟



فرقہ مہدویہ کا بانی سید محمد جونپوری نامی شخص تھا۔ اس فرقے کا حکم شرعی جاننے سے پہلے ان کے کچھ عقائدونظریات کو ذکر کیا جاتا ہے۔



۱۔ ان حضرات کا عقیدہ ہے کہ سید محمد جونپوری مہدی موعود ہے۔



۲۔ جو شخص بھی سید محمد جونپوری کی مہدویت کا انکار کرتا ہے وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔



۳۔ ان کا عقیدہ ہے کہ سید محمد جونپوری خلفاء اربعہ سے افضل ہے۔ )معاذاللہ(



۴۔ سید محمد جونپوری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ، حضرت عیسیٰ، حضرت نوح اور حضرت آدم علیہم السلام سے بھی افضل ہے۔ )معاذاللہ(



۵۔ سید محمد جونپوری رتبے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر ہیں۔ )معاذاللہ(



۶۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور سید محمد جونپوری کے علاوہ جتنے بھی انبیاء ہیں سب ناقص الاسلام ہیں۔ )معاذاللہ(



۷۔احادیث کے صحیح اور غلط ہونے کا معیار سید محمد جونپوری کے احوال اور اقوال ہیں۔



مذکورہ بالا عقائد چونکہ قرآن و حدیث کے خلاف اور کفریہ عقائد ہیں اس لئے یہ فرقہ گمراہ اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ چنانچہ جس شخص کے بھی مذکورہ بالا عقائد یا ان کے علاوہ کوئی بھی کفریہ عقیدہ ہو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

لما فی ’’المرقاۃ‘‘ )۱۰؍۱۷۹(



وقد ظھر فی البلاد الھندیۃ جماعۃ تسمی المھدویۃ )الی قولہ( انھم یعتقدون ان المھدی الموعود ھو شیخھم الذی ظھر ومات ودفن فی بعض بلاد خراسان و لیس یظھر غیرہ مھدی فی الوجود ومن ضلالتھم انھم یعتقدون ان من لم یکن علی ھذہ العقیدۃ فھو کافر۔