+(00) 123-345-11

کراچی میں بیٹھ کر یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنا کیسا ہے؟ میرا ایک دوست اس کو شرک اور کفر کہتا ہے دوسرا جائز کہتا ہے، آپ سے راہنمائی مطلوب ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کو حرفِ خطاب ’’یا‘‘ سے مخاطب کرتے ہوئے ’’یارسول اللہ‘‘ کہنا فی نفسہ جائز ہے، لیکن یہ عقیدہ رکھنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر جگہ حاضر و ناظر ہیں اور ہمارے اس خطاب کو سن رہے ہیں درست نہیں اور اس نظریہ کے پیش نظر ’’یارسول اللہ‘‘ کہنا بھی جائز نہیں ہے۔ لہٰذا اگر کسی شخص کا عقیدہ اور نظریہ صحیح ہو اور وہ اظہارِ محبت میں ’’یارسول اللہ‘‘ کہہ دے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر و ناظر نہ جانے تو اس میں کوئی حرج نہیں، اور اگر کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر و ناظر جانتے ہوئے ’’یارسول اللہ‘‘کہے گا تو اس غلط نظرئیے کی وجہ سے ایسا کہنا جائز نہیں ہوگا۔