+(00) 123-345-11

میں نوکری کرتا ہوں پہلے ہمارے اوقات کار صبح 9بجے سے 6بجے تک تھے اب مالک نے 9 بجے سے 7بجے تک کر دیئے ہیں اور تنخواہ 6000/- روپیہ ماہوار ہے ایک گھنٹہ مزید بڑھا نے پر کوئی پیسہ نہیں بڑھایا میرے ہاتھ میں سارے دن کی بکری (Sale)ہوتی ہے جس کا حساب شام دکان بند کرنے کے بعد مالک کو دیتا ہوں مگر اب کچھ دنوں سے اس بکری میں سے کچھ پیسے اتنے اور ٹائم کے رکھ لیتا ہوں جس کی مالک کو خبر نہیں ہوتی اور اس کی اجازت بھی نہیں ہوتی کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

مذکورہ صورت میں آپ کے لیے طے شدہ اجرت کے علاوہ مالک کی عدم رضا مندی اور دھوکہ سے روزانہ ہونے والی سیل یا کسی اور طریقہ سے کچھ لینا جائز نہیں ہے۔ مالک نے جب وقت بڑھایا ہے تو اس سے بات کر کے اجرت میں بھی اضافہ کروا لیں اور مالک پر بھی لازم ہے کہ وہ ملازمین کو پوری اجرت دیں اور ان کی حق تلفی نہ کریں ملازمین کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر کم اجرت دینے پر اللہ کی طرف سے سخت مواخذہ کا اندیشہ ہے۔