+(00) 123-345-11

کیازندگی میں نماز کا فدیہ دیا جا سکتا ہے؟قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

زندگی میں نماز کا فدیہ ادا نہیں کیا جا سکتا بلکہ وقتی نماز کی ادائیگی اور گذشتہ فوت شدہ نمازوں کی قضاء ضروری ہے جب تک آدمی سر کے اشارے کے ساتھ نماز پڑھنے کی قدرت رکھتا ہے اس وقت تک بھی اس کو نماز چھوڑنا جائز نہیں بلکہ ایسی حالت میں بھی نماز کی ادائیگی ضروری ہے البتہ اگر کسی کے ذمہ گذشتہ نمازیں بہت زیادہ ہوں اور ان سب نمازوں کو وہ جلد اداء نہیں کر سکتا تو اس صورت میں اس پر لازم ہے کہ جتنا جلد ہو سکے گذشتہ نمازیں مکمل کرے اور اس کو چاہیے کہ وصیت بھی کر دے کہ اگر میں قضا مکمل کرنے سے پہلے مر گیا تو بقیہ نمازوں کا فدیہ ادا کر دیں۔

ولو فدی عن صلوٰتہ فی مرضہ لایصح الخ