+(00) 123-345-11

التحیات میں ایک پائوں کھڑا رکھنے کی بجائے دونوں پائوں بچھا کر بیٹھیں تو کیا نماز ہو جائیگی۔

مردوں کے لئے تشہد کی حالت میں اس طرح بیٹھنا کہ داہنا پیر انگلیوں کے بل کھڑا ہو اور اس کی انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہو اور بایاں پیر زمین پر بچھا ہوا ہو سنت ہے۔ دونوں پائوں بچھا کر بیٹھنے سے ترک سنت لازم آتا ہے۔ البتہ نماز ہو جاتی ہے۔

لما فی الشامیۃ۔

یفترش الرجل رجلہ الیسری ویجلس علیھا وینصب رجلہ الیمنی ویوجہ اصابعہ نحوالقبلہ ویضع یمناہ علی فخذہ الیمنی ویسراہ علی الیسری ویبسط اصابعہ جاعلا علی اطرافھا عند رکبتہ۔ (۱؍۵۳۰)