+(00) 123-345-11

فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کا کیا حکم ہے؟

فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعا کرنا فرض واجب یا سنت موکدہ نہیں ہے اور اس پر نبی علیہ السلام کی عملاً مواظبت ثابت نہیں اگرچہ بعض اوقات میں عملاً بھی حضور ا سے مروی ہے۔ تاہم احادیث قولیہ میں چونکہ ترغیب وارد ہے اس لئے اس کو مستحب کہہ سکتے ہیں۔ البتہ جن نمازوں کے بعد سنتیں ہیں ان کے بعد دعا مختصر کرنی چاہیے۔

اعلم ان الادعیۃ بھذہ الھئیۃ الکذائیۃ لم یثبت عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم ولم یثبت عنہ رفع الایدی دبر الصلوٰۃ فی الدعوات الا قلیل وقع ذلک وردت فیہ ترغیبات قولیۃ والامر فی مسئلۃ ان لا یحکم بالبدعۃ فھذہ الادعیۃ فی زماننا لیست بسنۃ بمعنی ثبوتھا عن النبی علیہ السلام ولیست بدعۃ بمعنی عدم اصلھا فی الدین۔ (فیض الباری ۲؍۱۶۷)

وفی الحجۃ اذا فرغ من الظھر والمغرب والعشاء یشرع فی السنۃ ولا یستقل بادعیۃ طویلۃ کذا فی التاتارخانیہ ۔ (ھندیہ ۱؍۷۷)