+(00) 123-345-11

کیا حنفی مذہب میں سلام سے پہلے انگریزی میں دعا کرنا جائز ہے جس میں قرآن و حدیث کی دعائوں کا ترجمہ ہو۔ اسی طرح ۳ مرتبہ سبحان ربی الاعلیٰ کہنے کے بعد سجدہ میں انگریزی میں دعاکرسکتے ہیں؟

نماز میں کسی بھی جگہ (چاہے سجدہ ہو یا تشہد کے بعد) غیر عربی میں دعا کرنا جائز نہیں ہے۔

ودعا بالعربیۃ وحرم بغیرھا الخ وفی الشامیۃ تحت ھذہ العبارۃ ان یکون الدعاء بالفارسیۃ مکروھاً تحریماً فی الصلوٰۃ الخ ۔(شامی ص ۵۳۱ : ج۱)