+(00) 123-345-11

میں نماز میں اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ کے بجائے رب اغفر لی ولوالدی وللمؤمنین یوم یقوم الحساب پڑھتا ہوں اس میں امت کے لئے بھی دعا ہے اور پہلے والی دعا صرف اپنے لئے ہے کیا ایسا کرنا درست ہے اور اس کے پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کو پڑھنے سے اللہ خوش ہونگے؟

درود شریف کے بعد درجِ ذیل دعائوں میں سے کوئی دُعا پڑھیں۔

-1ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ۔ الخ

-2اللھم اغفرلی ولوالدی ولجمیع المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات الاحیاء منھم والاموات۔

-3اللھم انی ظلمت نفسی ظلماً کثیراً۔

-4رب اجعلنی مقیم الصلوۃ ومن ذریتی۔ الخ۔

یا ان کے علاوہ کوئی دعا پڑھیں جو قرآن مجید یا احادیث مبارکہ میں آئی ہو۔ واضح رہے کہ وہ دعائیں جو اس موقع پر حدیث میں منقول ہوں اور جن میں عمومیت ہو ان کا پڑھنا بہتر ہے۔

ینبغی ان یزید ولجمیع المؤمنین والمؤمنات لان السنۃ التعمیم لقولہ تعالی واستغفرلذنبک وللمومنین والمومنات ۔ الخ (شامیہ ص ۳۸۵م ج ۱)