+(00) 123-345-11

میں مغرب کی آخری رکعت میں شریک ہوا امام نے نماز پڑھا کر مقتدیوں کی طرف منہ پھیرا اس کے بعد ایک مقتدی نے آواز دی کہ دو رکعات ہوئی ہیں تو میں بھی نماز توڑ کر دوبارہ جماعت میں شامل ہوگیا کیا یہ عمل درست ہے؟

مقتدیوں کے یاد دلانے پر اگر امام صاحب کو بھی اس بات کا یقین ہو گیا کہ انہوں نے دو رکعت ہی پڑھائی ہیں تو اس صورت میں چونکہ امام کی نماز باطل ہوگی لہٰذا مسبوق کی نماز بھی باطل ہو گئی اس کو بھی دوبارہ نماز پڑھنا ہوگی۔

واذا ظہر حدث امامہ وکذاکل مفسد فی رأی مقتدٍ بطلت فیلزم اعادتھا لتضمنھا صلٰوۃ الموتم صحۃً وفساداً الخ۔ (شامیہ ص ۳۵۳، ج ۱)