+(00) 123-345-11

(۱) میرا بیٹا جب کھیل کر آتا ہے تو اس نے پتلون اور آدھی بازو والی قمیض پہنی ہوتی ہے کیا اس لباس میں نماز ہو سکتی ہے؟

(۲) کیا کار کے سفر میں ڈرائیونگ کے دوران نماز ادا ہو سکتی ہے یا یہ کہ ہم کار کو کھڑی کر دیں اور نماز ادا کر لیں؟

(۳) قرآن کو ہاتھ میں پکڑ کر تراویح ادا کی جا سکتی ہیں؟

(۴) کیا نماز کے دوران ایک ہاتھ کی حرکت سے موبائل فون بند کیا جا سکتا ہے؟

(۱) اس صورت میں نماز مکروہ ہے۔

(۲) کار کو کھڑی کریں اور نیچے اتر کر نماز اد اکریں۔

(۳) قرآن کو ہاتھ میں پکڑ کر تراویح ادا نہیں کی جا سکتی۔

(وقرأتہ من مصحف) ای ما فیہ قرآن (مطلقا) لانہ تعلم۔

(الدرالمختار ۱/۴۶۱)

وفی الشامی: ان حمل المصحف والنظر فیہ وتقلیب الاوراق عمل کثیر والثانی انۃ تلقن من المصحف فصارکما اذا تلقن من غیرہ۔ (۱/۴۶۱)

(۴) اگر بٹن معلوم ہو تو ایک ہاتھ سے موبائل کو بند کر سکتے ہیں۔"