+(00) 123-345-11

میں ملائیشیا کے باشندوں کے ساتھ جمعہ پڑھتا ہوں یہ لوگ خطبہ انگریزی زبان میں دیتے ہیں میرے علاقہ میں صرف یہی ایک جگہ ہے جہاں میں جمعہ باجماعت پڑھ سکتا ہوں کیا یہ درست ہے؟

بشرط صحت سوال اگر آپ کے علاوہ میں اس جگہ کے علاوہ کوئی اور جگہ نہیں ہے جہاں آپ نماز جمعہ ادا کر سکیں تو آپ اس جگہ نماز جمعہ ادا کر سکتے ہیں اور آپ کی نماز درست ہوگی اگرچہ غیر عربی زبان میں خطبہ دینا مکروہ ہے۔

ولایشترط کو نہابا العربیۃ فلو خطب با الفارسیۃ اوبغیرھا جاز کذا قالوا والمراد بالجواز ھوالجواز فی حق الصلوٰۃ بمعنی انہ یکفی لاداء الشرطیۃ وتصح بہا الصلوٰۃ لالجواز بمعنی الاباحۃ المطلقۃ فانہ لاشک فی ان الخطبۃ بغیر العربیۃ خلاف السنۃ المتوارثۃ من النبی صلی اللہ علیہ وسلم والصحابۃ۔

(الردالمختار علی ھامش ردالمختار ص ۷۵۹، ج ۱)"