+(00) 123-345-11

میں ساہیوال کا رہنے والا ہوں اسلام آباد میں ایک محکمہ کے دئیے ہوئے کواٹر میں بچوں سمیت رہائش پذیر ہوں جو کہ اسلام آباد سے 500 کلو میٹر ہے جب میں اپنے گھر جائوں تو کیا میں قصر نماز ادا کروں؟

جب آپ اپنے وطن اصلی ساہیوال میں جائیں گے تو آپ کو پوری نماز پڑھنا ہوگی چاہے آپ ایک دن کے لیے ہی کیوں نہ جائیں۔

واذا دخل المسافر مصرہ اتم الصلوٰۃ وان لم ینوالاقامۃ فیہ سواء دخلہ بنیۃ الاختیار اودخلہ لقضاء الحاجۃ کذافی الجوھرۃ النیرۃ۔ ہندیۃ ۱/۱۴۳"