+(00) 123-345-11

کیا سفر میں سفری (قصر) نماز کی بجائے اگر مکمل نماز پڑھ لی جائے تو گناہ ہوتا ہے؟ حدیث کے حوالہ سے واضح فرمائیں؟

صورتِ مسئولہ میں واضح ہو کہ مسافر شرعی کے لیے دوران سفر قصر نماز پڑھنا واجب ہے۔ مسافر نے قصر کرنے کی بجائے نماز پوری پڑھ لی تو وہ گناہگار ہوگا۔

والقصر واجب عندنا (عالمگیریہ ص ۸۹ ج ۱)

وروی عن ابی حنفیۃ انہ قال من اتم الصلوٰۃ فقداساء وخالف السنۃ وعن عائشۃؓ زوج النبی صلی اللہ علیہ وسلم انھا قالت فرضت الصلوٰۃ رکعتین رکعتین فی الحضر والسفر فاقرت صلوٰۃ السفرو زید فی صلوٰۃ الحضر (رواۃ الشیخاں) (آثار السنن ص ۲۶۰)"