+(00) 123-345-11

(۱) سوال یہ ہے کہ اگر مادہ منویہ بستر کی چادر یا رضائی پر لگ جائے ہو تو کیا یہ ناپاک ہو جاتی ہے اگر ایسا ہے تو اس سے بچائو کا کیا طریقہ ہے۔

(۲)دوسرا یہ کہ اگر یہ مادہ چادر یا رضائی پر خشک ہو جائے اور انسان اسی بستر پر سو جائے تو کیا سونے والے کا بدن ناپاک ہو جاتا ہے؟

(۱) مادہ منویہ کے کپڑے پر لگنے سے وہ کپڑا ناپاک ہو جاتا ہے اس کی پاکی کا طریقہ یہ ہے کہ اگر وہ مادہ گاڑھا ہے تو اسے اتنا دھویا جائے کہ اس کا اثر ختم ہو جائے اور اگر مادہ پانی کی طرح ہو تو اس کپڑے کو تین مرتبہ اس طرح دھویا جائے کہ ہر بار اچھی طرح نچوڑا بھی جائے۔

(۲) اگر نجاست والا کپڑا بالکل خشک ہو چکا ہو تو اس پر سونے سے بدن یا کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے البتہ اگر پسینے یا کسی اور چیز کی وجہ سے نجاست والی جگہ تر ہونے سے تو اس کی نجاست کے اثرات بدن یا کپڑے پر لگ جائیں تو وہ کپڑا یا بدن ناپاک ہو جائے گا۔"